Posts

Showing posts from June, 2022

‎معیشت ‏پاکستان

ہمارا ملک خداداد پاکستان اس وقت مختلف مشکلات کا شکار ہے۔ لاقانونیت ہے، دہشت گردی ہے، کرپشن ہے ، بیروزگاری ہے۔ اگر میں مسائل کا ذکر کرنے لگوں تو پوری کتاب لکھنا شروع کر دوں گا۔  لیکن اس وقت سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ معیشت کا ہے۔ ملک دیوالیہ ہونے کی حالت میں ہے۔ ہمارے ملک کے بجٹ کا تقریباً 41% قرضوں پر سود میں جا رہا ہے جو کہ بہت بڑی رقم ہے۔ اور سود کے بہت سے نقصانات ہیں۔ سود کے اخلاقی نقصانات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جو لوگ سودی قرض لیتے ہیں انہیں مقر رہ مدت پر اسے سود کی ایک بڑی رقم کے ساتھ واپس کرنا رہتا ہے، اس واسطے وہ ایسے پروجیکٹوں میں جو انسانی ضروریات و مصالح کے مطابق اور ملک و ملت کے حق میں مفید ہوں پیسے لگانے کے بجائے ایسے کاروبار میں لگاتے ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ نفع کما سکیں، بھلے ہی وہ مخرب اخلاق اور تہذیب و شرافت، حیا و غیرت اور ایمانداری و ہمدردی اور حق و صداقت کا جنازہ نکالنے والے ہوں۔ چنانچہ آج ہر شخص اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے کہ لوگ کس طرح گندی فلموں، فحش رسالوں، رقص گاہوں، شراب خانوں، تھیٹروں، بیوٹی پارلروں اور گندے گانوں اور فلموں کے آڈیو، ویڈیو کیسٹوں اور ...