‎معیشت ‏پاکستان

ہمارا ملک خداداد پاکستان اس وقت مختلف مشکلات کا شکار ہے۔ لاقانونیت ہے، دہشت گردی ہے، کرپشن ہے ، بیروزگاری ہے۔ اگر میں مسائل کا ذکر کرنے لگوں تو پوری کتاب لکھنا شروع کر دوں گا۔ 
لیکن اس وقت سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ معیشت کا ہے۔ ملک دیوالیہ ہونے کی حالت میں ہے۔ ہمارے ملک کے بجٹ کا تقریباً 41% قرضوں پر سود میں جا رہا ہے جو کہ بہت بڑی رقم ہے۔ اور سود کے بہت سے نقصانات ہیں۔
سود کے اخلاقی نقصانات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جو لوگ سودی قرض لیتے ہیں انہیں مقر رہ مدت پر اسے سود کی ایک بڑی رقم کے ساتھ واپس کرنا رہتا ہے، اس واسطے وہ ایسے پروجیکٹوں میں جو انسانی ضروریات و مصالح کے مطابق اور ملک و ملت کے حق میں مفید ہوں پیسے لگانے کے بجائے ایسے کاروبار میں لگاتے ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ نفع کما سکیں، بھلے ہی وہ مخرب اخلاق اور تہذیب و شرافت، حیا و غیرت اور ایمانداری و ہمدردی اور حق و صداقت کا جنازہ نکالنے والے ہوں۔ چنانچہ آج ہر شخص اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے کہ لوگ کس طرح گندی فلموں، فحش رسالوں، رقص گاہوں، شراب خانوں، تھیٹروں، بیوٹی پارلروں اور گندے گانوں اور فلموں کے آڈیو، ویڈیو کیسٹوں اور سیڈیز بنانے کے کارخانوں میں سرمایہ لگا کر زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے لگے ہیں تاکہ یقینی طور سے اور زیادہ سے زیادہ نفع کمائیں اور سودی قرض ادا کرنے کے بعد ایک اچھی بڑی رقم پس انداز کر لیں۔ بلا سے اس کی وجہ سے معاشرے میں فحاشی و عیاشی کا سیلاب آ جائے، نوجوانوں کے اخلاق بگڑ جائیں، قتل و خونریزی کے بازار گرم ہوں اور شراب نوشی اورسٹہ بازی کی وجہ سے گھر، خاندان اور پورا معاشرہ تباہ و برباد ہو جائے۔
یہ اسی سود کی برکت ہے کہ دینی اداروں اور مساجد ومدارس کے نشاطات پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، مجاہدین کو دہشت گرد قرار دے کر انہیں اعدائے اسلام کے حوالے کیا جا رہا ہے، وہ فوج جسے قوم و ملت کی حفاظت اور ملک کے دفاع کے لئے تیار کیا گیا تھا اس کے ذریعہ بے گناہ مسلم مجاہدین اور علماء وطلبہ کو قتل کرایا جا رہا ہے، دینی مدارس پر بم باری کی جا رہی ہے، انہیں دہشت گردی کا اڈہ کہا جا رہا ہے، ان کے نصاب میں یہود و نصاریٰ کی خواہشوں اور سازشوں کے مطابق تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، ان میں مخلوط تعلیم اور سا تویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لئے جنسی تعلیم کو لازم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے اخلاق و حیا اور عفت و پاکدامنی کا جنازہ نکل رہا ہے اور پوری قوم ناکارہ، بے غیرت اور بے دین ہو رہی ہے۔ غرض یہ کہ امت مسلمہ کے لئے خصوصاً اور پوری انسانیت کے لئے عموماًسود کے بے شمار دینی و اخلاقی نقصانات ہیں۔
بہرحال اللہ ہم سب کو سود جیسی بیماری سے بچنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔امین

Comments